بنگلور،(اے یوایس ) کرناٹک سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک دکان کے مالک نے معمولی جھگڑے کے بعد اپنی دکان پر کام کرنے والے ملازم کو آگ لگا دی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزم دکان کے مالک کو ہفتہ کو ملی ہتھالو سے گرفتار کرلیا۔بنگلورو ساؤتھ پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت توصیف حسین کے طور پر کی ہے۔
بنگلورو پولیس کمشنر نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ پولیس نے مقتول کی شناخت گج نانا کے طور پر کی ہے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے پہلے گجانا کو آگ لگائی اور بعد میں پولیس اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے بتایا کہ گج نانا کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی۔
پولیس افسر نے بتایا کہ اپنے جرم کو چھپانے کے لیے ملزم نے پڑوسیوں کو بتایا تھا کہ اس کی دکان پر کام کرنے والے شخص کی گج نانا اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔ تاہم مقدمے کی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم نے مقتولہ کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 