نئی دہلی: عنقریب ہی فلم ’ سوریا ونشی‘ میں نظر آنے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کاکہنا ہے کہ جو میں نے اب اس فلم میں ہیلی کاپٹر پر اسٹنٹ کیا ہے وہ تو میں نے 28سال کی عمر میں ہی کر چکا تھا۔

فلم سوریا ونشی میں اپنے ایکشن سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے بامبے ٹائمز سے کہا ’ میں خوش ہوں کہ 52سال کی عمر میں اتنے ہی فوکس اور پھرتی کے ساتھ ایسے ایکشن مناظر کرسکا ۔

انہوں نے کہا کہ ’ وہ پولیس والوں کی بہت عزت کرتے ہیں اور یہ فلم ان کی قربانی کو ہی وقف ہے۔بالی ووڈ میں 30برس پورے کر چکے اکشے کمار نے مزیدکہا کہ ’ میرا خیال ہے کہ میں کافی خوش نصیب ہوں کہ شائد اپنی 30 فیصد محنت کے بل پر یہاں تک آسکا ، اس انڈسٹری نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔

’ گڈ نیوز ، مشن منگل، پیڈ مین، ٹائیلٹ جیسی سوفٹ اور مختلف جانر کی فلموں کے بعد ایک ایکشن اور اسٹٹنٹ والی فلمیں کئے جانے پر مذاقیہ انداز میں اکشے کمار نے کہا’ یار بندہ کتنا بھی بڑھا ہو جائے ، قلابازی مارنا نہیں بھولتا، اور نہ ہی چھوڑتا ہے، وہ قلا بازیاں تو مارے گا ہی۔

انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے کہوں تو مجھے اسٹنٹ کرنا پسند ہے ، جب آپ فلم دیکھیں گے تو آپ پائیں گے کہ میں نے ویسے کرتب کئے ہیں جیسے میں اب سے 20-30سال قبل کرتا تھا، یہ سب میں اپنی زندگی میں بہت پہلے ہی سیکھ گیا تھا ، جو میں نے اب ہیلی کاپٹر پر کرتب کیا ہے وہ تو میں 28سال کی عمر میں کرچکا تھا۔

فلم میں پولیس آفیسر کے اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا ’ مجھے یونیفارم سے پیار ہے کیونکہ میرے والد فوج میں تھے اور میں نے ہمیشہ انہیں فخر سے یونیفارم پہنتے ہوئے دیکھا ۔سوریا ونشی میں ایک بار پھر مجھے ہارڈ کور ایکشن اور کمرشل فلم میں یہ موقع ملا ہے ۔ فلم ’ سوریا ونشی 24مارچ کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *