بیجنگ: یوکرین جنگ کا موازنہ تائیوان پر چینی دعوے سے کرنے پر چین بھڑک گیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے ساتھیوں کوروس کی یوکرین پر فوجی کارروائی کا موازنہ تائیوان پر چین کے دعوے سے کرنا بیوقوفی ہے ، اس لئے ایسے بیان دینا بند کرد ینا چاہئے۔ ساتھ ہی کہا کہ یوکرین جنگ کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے اور اس کو لیکر چین بہت پریشان ہے۔
چین نے اب تک یوکرین پر روسی حملے کی مذمت نہیں کی ہے۔ امریکہ نے چین کو وارننگ دی ہے کہ اگر اس نے روس کو فوجی مدد فراہم کرتا ہے تو وہ سے سخت پابندیاں عائد کرے گا۔ چین نے تائیوان کا دعوی کرتا ہے۔ وزیر خارجہ کن نے کہا کہ ایک سال میںیوکرین کے بحران میں اضافہ ہوا ہے اور صورتحال نے بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرلی ہے۔ چینی فریق ان واقعات کے قابو سے باہر ہونے کے امکان کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔
کن نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے امن کے حق میں ہے اور وہ بات چیت کو آگے بڑھانے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ساتھ ہی ، ہم متعلقہ ممالک سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ آگ میں گھی ڈالنا فوری طور پربند کریں، چین کو مورد الزام ٹھہرانا بند کریں اور آج یوکرائن ، کل ، تائیوان “کے حوالہ جات کو استعمال کرکے صورتحال کو بھڑکانا بند کریں۔
تصویر سوشل میڈیا 