Sudan army chief Gen A F Burhan lifts emergency imposed since coupتصویر سوشل میڈیا

خرطوم:(اے یو ایس ) سوڈان میں حکمران خودمختار کونسل کے سربراہ اور آرمی چیف جنرل عبدالفتاح البرہان نے اتوار کے روز ملک میں نافذالعمل ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔انھوں نے گذشتہ سال فوج کے اقتدارپر قبضے کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کی تھی۔

حکمران خودمختارکونسل نے ایک بیان میں کہاہے کہ جنرل برہان نے”ملک بھر میں ہنگامی حالت ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے“۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حکم نتیجہ خیزاور بامعنی مکالمے کے لیے سازگارماحول پیداکرنے کی غرض سے جاری کیا گیا ہے تاکہ ملک میں عبوری مدت کے لیے استحکام پیدا کیا جاسکے۔

فوجی حکام نے قطر واقع نیوز نیٹ ورک الجزیرہ کے مباشر ٹی وی یونٹ کو سوڈان میں ابلاغی فرائض کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔جمہوریت نواز ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی انقلاب کے بعد سوڈان میں وسیع پیمانے پر پر تشدد احتجاج شروع ہوگیا تھا اور فوج کے ساتھ جھڑپوں اور پر تشدد واقعات میں کم و بیش100افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔سیکڑوں سماجی کارکنوں قوانین ہنگامی حالات کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *