دمشق:شام نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں دارالخلافہ دمشق پر بمباری کی۔ اگرچہ اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن دو فوجی زخمی ہوئے اور کچھ دفاعی تنصیبات کو جزو ی نقصان پہنچا۔اس حوالے سے شام کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کی آدھی رات کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق میں اہداف پر حملے کیے جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے۔
میڈیا کے مطابق اس حملے میںقومی دارالحکومت دمشق اور اس کے آس پاس کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ سیریائی عرب نیوزیجنسی نے ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شام کے فضائی دفاع نے اسرائیلی فضائی حملے پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا۔
سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ان کو مادی نقصان” پہنچا، اور دو فوجی زخمی ہوئے۔ وائرل ویڈیوز اور سماجی ویب سائٹس پر جاری تصاویر میں دارالحکومت میں کئی مقامات سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتے دکھایا گیا۔ شامی مشاہد گاہ برائے انسانی حقوق نے ، جو کہ حزب اختلاف سے وابستہ جنگی مانیٹر ہے، کہا کہ یہ حملے اس سال 20ویں بارکیے جانے والے حملے ہیں جس میں اسرائیل نے شام میں شامی حکومت کے اتحادی لبنانی دہشت گرد گروپ حزب اللہ کے فوجی ٹھکانوں اور گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔
تصویر سوشل میڈیا 