Syrian military helicopter crashes in Hama, all crew deadتصویر سوشل میڈیا

دمشق:(اے یو ایس ) شام میں اتوار کے روز ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اس میں سوار عمل کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک واقعہ ایک دن میں اپنی نوعیت کا دوسرا حادثہ ہے۔ ہیلی کاپٹر حما ة شہر میں الاربعین اسکوائر کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق طیارہ گرنے کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر جل گیا۔

ہیلی کاپٹرمکان کے اوپر گرا جس کے نتیجے میں مکان بھی تباہ ہوگیا تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ یہ 48 گھنٹوں میں گرنے والا دوسرا طیارہ ہے۔2 ستمبر کو حکومت کا ایک MiG-21 جنگی طیارہ السویدہ کے دیہی علاقوں میں الخالدیہ قصبے کے قریب گر کر تباہ ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *