ڈیلاس: ہفتے کے روز ٹیکساس کے شہر ایلن کے مضافاتی علاقے ڈیلاس کے ایک آو¿ٹ لیٹ مال میں اند ھادھند فاےرنگ کر کے ، کم از کم 9افراد کو ہلاک کرنے والے بندوق بردار کی شناخت کر لی گئی۔ ٹیکساس کے محکمہ پبلک سیفٹی نے اتوار کو بتایا کہ جس شخص نے ہفتے کے روز ایلن، ٹیکساس کے ایک آو¿ٹ لیٹ مال میں فائرنگ کی اس کی شناخت 33 سالہ موریسیو گارسیا کے طور پر ہوئی۔تاہم حکام نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ اس فائرنگ کے پس پشت کون سا محرک کارفرما تھا۔ تحقیقات سے واقف قانون نافذ کرنے والے ایک سینئر ذریعہ نے سی این این کو بتایا کہ تفتیش کاروں نے جو کچھ سراغ لگائے اس میں بندوق بردار کا دائیں بازو کی انتہا پسندی سے ممکنہ تعلق بھی شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ تنہا فائرنگ کر رہا تھا جبکہ ابتدائی طورپر کہا گیا تھا کہ حملہ آور کا ممکنہ طورپر ایک اور ساتھی بھی موجود ہے جس کی تلاش جاری ہے تاہم بعد میں تصدیق کی گئی کہ حملہ آور تنہا تھا۔ وہ بھی پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ ایلن کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے چیف جوناتھن بوائیڈ نے بتایا کہ ایلن پریمیم آو¿ٹ لیٹس میں سات افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ مزید 2 کو ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پر لکھا، افسر نے ایلن پریمیم آو¿ٹ لیٹس پر شام 3 بج کر 36 منٹ پر گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں۔ اس کے بعد اس نے ایمرجنسی اہلکاروں کو بلایا۔ عینی شاہدین نے کہا کہ انہوں نے بندوق بردار کو دیکھا جس نے سیاہ لباس پہنا ہوا تھا۔ اس کے کندھے سے فوجی سازو سامان لٹک رہا تھا۔
اس واقعے کی متعدد ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور ان میں لوگوں کو پارکنگ میں بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ فائرنگ کی آواز سنی جا سکتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں پانچ برس کا بچہ بھی شامل ہے ۔الین شہر میں جنوبی ایشیائی افراد کی جس میں ہندوستا نی و پاکستانی تارکین وطن بھی شامل ہیں، بڑی تعداد آباد ہے تاہم ہلاک شد گان اور زخمی افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ گن وائلنس آرکائیو(جی وی اے) کے مطابق امریکہ میں سال رواں میں اب تک 170 سے زیادہ اجتماعی فائرنگ کی وارداتیں ہو چکی ہیں اور ہر واردات میں 4 یا اس سے زیادہ افراد زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا 