Three Palestinian militants killed in Israeli raid in West Bankتصویر سوشل میڈیا

رملہ (اے یو ایس )فلسطینی ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے اسرائیلی فوج کے چھاپے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں نابلس کے بلاطہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ہلاک ہونے والے تین افراد کی شناخت محمد ابو زیتون (32)، فتحی ابو رزق (30) اور عبداللہ ابو حمدان (24) کے نام سے کی ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کے مسلح ونگ الاقصیٰ شہدائ بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تینوں اس گروپ سے وابستہ تھے۔عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مطلوب افراد کی تلاش میں رات بھر کیمپ میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گولیاں چلنے اور زوردار دھماکوں نے کیمپ کو ہلا کر رکھ دیا، اور دھماکوں سے ایک مکان منہدم ہو گیا۔مغربی کنارے پر اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے قبضہ کر رکھا ہے۔یہاں تقریباً 30 لاکھ فلسطینی رہتے ہیں، ان کے ساتھ تقریباً 490,000 اسرائیلی بھی بستیوں میں رہتے ہیں جنہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔

تشدد کی یہ تازہ ترین کاروائی اور ہلاکتیں اسرائیل اور اسلامی جہاد عسکریت پسند گروپ کے درمیان پانچ روزہ سرحد پار تنازعے کے بعد غزہ میں ایک نازک جنگ بندی کے صرف ایک ہفتے بعد ہوئی ہیں۔دونوں جانب کے سرکاری ذرائع سے مرتب کردہ اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، سال کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 153 فلسطینی، 20 اسرائیلی، ایک یوکرینی اور ایک اطالوی اسرائیلی شہری تشدد کی کاروائیوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *