واشنگٹن(اے یوایس) آبنائے تائیوان میں چین کی فوجی مشقوں پر امریکا کا کہنا ہے کہ چین کی فوجی سرگرمیاں ا?بنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔امریکی انتظامیہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا ا?بنائے تائیوان میں چین کی سرگرمیوں کا بغور مشاہدہ کر رہا ہے، چین کے پاس حد سے زیادہ ردعمل دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا چین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، چین کے ساتھ امریکی رابطوں کے ذرائع بدستور کھلے ہیں۔واضح رہے کہ چین کی ا?بنائے تائیوان میں تین روزہ فوجی مشقیں ا?ج اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا