ابوظہبی:(اے یو ایس)متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب یمنی شہر الجوف میں دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کے پلیٹ فارم اور لانچنگ سائٹ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ لانچنگ پیڈ حوثی ملیشیا کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔امارات کی وزارت دفاع نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاو¿نٹ پر کہا کہ متحدہ عرب امارات میں وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے بیلسٹک میزائل کے پلیٹ فارم اور لانچ سائٹ کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حوثی ملیشیا نے رات کو 12بج کر50منٹ پر الجوف سے ایک میزائل داغا گیا جسے فضا ہی میں تباہ کردیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اتوار کی شام دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے ملک کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روکنے اور اسے تباہ کرنے کا اعلان کیا۔وزارت نے دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائیہ اور اتحادی قیادت نے کامیابی سے دشمن کی جگہوں کی نشاندہی کرنے کے بعد یمن میں میزائل لانچنگ کی جگہ اور پلیٹ فارم کو تباہ کر دیا۔وزارت نے دفاع تصدیق کی کہ وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم ریاست کو حوثیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
ابوظبی نے گذشتہ پیر کو اعلان کیا تھا کہ اس کے دفاعی اداروں نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔ یہ حملہ ابوظبی پر ڈرون اور میزائل حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔دریں اثنا متحدہ عرب امارات میں شہری ہوابازی کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ریاست میں فضائی آمد و رفت اور تمام فضائی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہے۔انتظامیہ نے باور کرایا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے امارات پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کے نتیجے میں پروازوں اور ہوائی اڈوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔انتظامیہ نے زور دیا کہ تمام خبروں کی ریاست میں سرکاری اداروں سے تصدیق کرا لینا چاہیے۔
