Ukraine says evacuation corridor for civilians with Russia agreed for Mariupolتصویر سوشل میڈیا

قیف: (اے یو ایس )یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے محصور شہر ماریوپول سے شہریوں کے انخلا کے لیے ایک محفوظ راہداری کھولنے کے لیے روسی افواج سے اتفاق کر لیا ۔یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ورشچوک نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ ماریوپول میں تباہ کن انسانی صورت حال کے پیش نظر آج ہم اس پہلو پر غور کرنے اور اس سمت کوششیں کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فی الحال خواتین، بچوں اور بزرگوں کے انخلا کے لیے راہداری کھولنے پر ابتدائی معاہدہ کیا ہے۔قبل ازیں یوکرین کے وزیرِ اعظم ڈینیس شمائل نے کہا تھا کہ جغرافیائی طور پر انتہائی اہمیت کے حامل شہر ماریوپول بدستور یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔اتوار کو امریکی نیوز چینل ‘اے بی سی’ کے پروگرام دس ویک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایاتھا کہ ماریوپول شہر یوکرین کی افواج کے ہاتھ سے نہیں نکلا۔

فوج وہاں ڈٹی ہوئی ہے اور وہ آخر دم تک لڑیں گے۔ ان کے اس بیان سے چند گھنٹے پہلے روسی صدر ولادمیر پوتین کا ایک بیان آیا تھا کہ انہوں نے یوکرین کے محصور شہر میں موجود فوج سے ہتھیار ڈالنے کو کہا ہے۔ پوتین کے اس بیان پر کہ ماسکو جنگ جیت رہا ہے، شمائل نے کہ اگرچہ کئی شہر محاصرے میں ہیں لیکن صرف جنوب میں خرسن شہر ہی روسی کنٹرول میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ یوکرین کے 900 سے زیادہ شہر، قصبے اور دیہات روسی قبضے سے آزاد کرائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شماہل نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کا اپنے مشرقی علاقے دونباس میں ہتھیار ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *