دمشق(اے یو ایس ) امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس کی فورسز نے پیر کی صبح داعش کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا اور ممکنہ طور پر ہلاک کر دیا، جو مبینہ طور پر “مشرق وسطیٰ اور یورپ میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا”۔
امریکی سینٹرل کمانڈ فورسز کے مطابق شمالی شام میں یہ یک طرفہ ہیلی کاپٹر حملہ ہے۔ اور اس میں دو دیگر مسلح افراد مارے گئے۔سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ حملے میں امریکی فوجی اور عام شہری اور امریکی ہیلی کاپٹروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
تصویر سوشل میڈیا 