US university grants bachelor’s degree to Saudi student who died before graduationتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس)امریکا کی نیویارک یونیورسٹی نے اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے والے ایک سعودی طالب کو تعلیم مکمل کرنے سے قبل وفات پانے کے باوجود اس کی وفات کے بعد اس کی کامیابی کی سند جاری کی ہے۔سعودی طالب علم عبدالرحمان بن راعد الحمدان کو معلوم نہیں تھا کہ وہ امریکی یونیورسٹی سے گریجوایشن کا خواب پورا کرسکیں۔ وہ اپنی زندگی میں تویہ خواب پورانہیں کرسکے مگر وفات کے بعد اسے ڈگری جاری کی گئی ہے۔

عبدالرحمان الحمدان یونیورسٹی سے فراغت سے صرف تین ماہ قبل انتقال کرگئے تھے۔ اس کے باوجود یونیورسٹی سے اس کی گریجوایشن کی سند جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔عبدالرحمان حمدان کے ایک دوست غسان جمل جو امریکا میں حمدان کے ساتھ رہے نے بتایا کہ حمدان سعودی عرب میں اپنے خاندان کے پاس تھا جہاں اس کی اچانک موت واقع ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ”کمپیوٹر سائنس“ کے شعبے میں اپنی تعلیم کے آخری سمسٹر کے منصوبے پر کام کر رہا لیکن اس کا 23 سال کی عمر میں گریجویشن کرنے سے پہلے ہی انتقال ہوگیا۔ اسے جدہ میں دفن کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ عبد الرحمن بین الاقوامی اور مقامی مقابلوں میں بہت سے سائنسی ایوارڈ جیت چکا ہے اور وہ مصنوعی ذہانت اور سافٹ وئیر کے حوالے سے سائنسی تحقیق کے میدان میں نمایاں کام کررہا تھا۔اس نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بہت سے منصوبے بھی پیش کی جن میں سے تازہ ترین منصوبہ انسان کے ذہن کو کمپیوٹر کے اندر تبدیل کرنے اور اسے بولنے کا ایک منصوبہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *