ماسکو،( اے یو ایس ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی ا±س قرار داد کے منصوبے پر رائے شماری نہیں ہو گی جس کا مقصد یوکرین میں امداد کی وصولی اور شہریوں کا تحفظ ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے مندوب ویسلی نیبنزیا نے جمعرات کے روز سلامتی کونسل میں اپنے خطاب کے دوران میں مغربی ممالک پر الزام عائد کیا کہ وہ غیر معمولی نوعتی کا دباو¿ ڈال رہے ہیں جس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔
مندوب کے مطابق ایسی معلومات ملی ہیں کہ روس کی قرار داد کے منصوبے کے لیے کسی جانب سے حمایت موجود نہیں۔نیبنزیا نے واضح کیا کہ “بہت سے ساتھیوں اور کئی وفود نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ انہیں مغربی شراکت داروں کی جانب سے دباو¿ کا سامنا ہے۔ اس مقصد کے لیے بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا راستہ بھی اپنایا جا رہا ہے”۔مندوب نے باور کرایا کہ امریکا ا±ن کے ملک اور یوکرین کے بیچ تنازع پر تیل چھڑک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بھی یوکرین کو فوجی سپورٹ کے ذریعے تنازع کو بھڑکانے میں مصروف ہیں۔
روسی مندوب نے کہا کہ یوکرین میں لڑائی کے حوالے سے مغرب کی جانب سے “جھوٹی معلومات اور گمراہ کن مہم” کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی سفارت کار یہ واضح کر چکے ہیں کہ روسی قرار داد کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہونا تھا اس لیے کہ سلامتی کونسل کے پندرہ میں سے زیادہ تر ارکان کو رائے شماری میں شریک نہیں ہونا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روسی قرار داد میں نہ تو محاسبے کا ذکر ہے اور نہ ماسکو کے اپنے پڑوسی ملک پر حملے کا اقرار کیا گیا۔ علاوہ ازیں فائر بندی اور روسی افواج کے انخلا پر بھی کوئی بات نہیں کی گئی۔یوکرین میں روسی فوج کے آپریشن کا آج 23 واں روز ہے۔ یہ آپریشن 24 فروری کی صبح شروع کیا گیا تھا۔