'We are glad to see it': White House lauds Saudi Arabia plan to send $400 million to Ukraineتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن،(اے یوایس ) امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے آج پیر کو کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کو 400 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرنے کے سعودی عرب کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرینی عوام کے لیے سعودی حمایت ایک اہم قدم ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا سعودی عرب 8 دہائیوں سے امریکہ کا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔متوازی طور پر وائٹ ہاؤس نے ” العربیہ اور الحدث “ پر واضح کیا کہ جاری تشدد ہمیں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے لیے کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔یمن کے معاملہ پر وائٹ ہاؤس نے وہاں جنگ بندی کی حمایت میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔ وائٹ ہاو¿س کے مطابق سعودی عرب خطے کے استحکام کی حمایت کے لیے بڑے اقدامات کر رہا ہے۔

خیال رہے سعودی وزیر خارجہ نے کل کیف کا دورہ کیا اور یوکرین کے صدر زیلنسکی، وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا اور متعدد حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔ سعودی عرب نے یوکرین کو 410 ملین ڈالر کے دو امدادی پیکجوں کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔کولیبا کے ساتھ ملاقات کے دوران یوکرین کے بحران میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ہر اس چیز کے لیے سعودی عرب کی حمایت پر زور دیا گیا جو کشیدگی میں کمی لائے اور شہریوں کے تحفظ میں کردار ادا کریں۔ سعودی وزیر خارجہ نے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں اور بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی حمایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *