ریاض: (اے یوایس ) سعودی عرب کے شہری دفاع کے مطابق اتوار کے روز یمن کے حوثی باغیوں نے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی۔
تاہم اس گولہ باری میں کسی جانی نقصانکی کوئی اطلاع نہیں ملی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ روز سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان میں ایک گاﺅں پر گولہ باری کی۔
سعودی محکمہ دفاع کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بمبار ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تاہم سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر کئی میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے ہیں۔