ریاض(اے یو ایس ) سعودی حکام نے ایک تازہ کاروائی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے 11 افراد کے گروہ کو گرفتار کر کے 55 کلو کوکین قبضے میں لے لی۔سعودی مملکت منشیات کی اسمگلنگ، فروغ اور استعمال کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھے ہوئے ہے، سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ حکام نے 11 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے میں کل 55.2 کلو گرام کوکین تھی۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے سرکاری ترجمان، میجر مروان الحزمی نے کہا کہ اس گروہ نے پولیس سے بچنے کے لیے جدہ میں متعدد رہائش گاہوں میں کوکین چھپانے کی کوشش کی تھی، لیکن سکیورٹی اداروں نے اس کا سراغ لگا لیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، گرفتار کیے گئے افراد میں دو افراد نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کی تھی۔ ان میں چار رہائشی، اور پانچ نائجیرین تارکین وطن شامل ہیں جن کے پاس وزٹ ویزا تھا۔
سعودی عرب میں منشیات کی درآمد، تیاری، قبضے میں رکھنے اور استعمال کے خلاف سخت قوانین ہیں۔سب سے سخت سزا – سزائے موت ، ان لوگوں کے لیے ہے جو منشیات کی سمگلنگ اور ملک میں لانے میں ملوث ہیں۔ڈیلروں اور استعمال کرنے والوں کے لیے قید کی سزا، بھاری جرمانے اور ملک بدری شامل ہیں۔میجر الحزمی نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکہ، ریاض اور مشرقی علاقوں میں ہنگامی ہیلپ لائن نمبر (911) اور مملکت کے دیگر علاقوں میں (999) پر رابطہ کرکے منشیات کی اسمگلنگ یا فروغ سے متعلق کسی بھی جرم کی اطلاع دیں۔۔
تصویر سوشل میڈیا