ریاض:(اے یو ایس) سوموار کو سعودی عرب میں آڈیو ویڑول میڈیا اتھارٹی نے میڈیا مواد کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر دو سنیپ چیٹرزخواتین کو 400,000 ریال کا جرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں سعودی خواتین مشہور سنیپ چیٹرز ہیں اور انہوں نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں ایک دوسرے ملک کی توہین کی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ دو خواتین شہریوں نے میڈیا مواد کے کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے ایک ویڈیو نشر کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے ایک دوسرے ملک کے سیاحتی دورے کے دوران اس ملک کی مبینہ طور پر توہین کی تھی جس پر سوشل میڈیا پران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔آڈیو ویڑول میڈیا اتھارٹی نے عوام سے میڈیا کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے پر زور دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دونوں لڑکیوں نے گذشتہ دنوں سعودی عرب میں کسی ایک ملک کے سیاحتی دورے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سنسنی مچا دی تھی۔ ٹوئیٹرز نے ہیش ٹیگ کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ دونوں مشاہیر کو سزا دی جائے کیونکہ ان کے اس رویے کی وجہ سے میزبان ملک کے بارے میں غلط فہمیاں پھلائی گئی ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا 