Palestinian teen shot dead in Israeli raid on West Bankتصویر سوشل میڈیا

یروشلم: سرکاری ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں بدھ کے روز علی الصباح اسرائیلی سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک16سالہ فلسطینی نوجوان ہلاک ہو گیا۔ فلسطینی وزارت صحت سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غیاث یامین کے سر میں گولی لگی تھی اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب یہودی عبادت گذاروں کی ایک بڑی تعداد عبادت کرنے فوجی پہرے میں نابلس کے مضافات میں واقع ایک کنیسہ پہنچی۔وفا کے مطابق آئے روز ہونے والے تصادم کے گڑھ جوزف مقبرے (مقبرہ یوسف ؑ) کے قریب جھڑپوں کے دوران اسرائیلی سلامتی دستوں کے اہلکاروں کی فائرنگ میں کم از کم 15فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

یہودی اس زیارت گاہ کو جوزف کا مقبرہ بتاتے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ یہاں رسول یوسف ؑ مدفون ہیں۔ جبکہ فلسطینیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک شیخ کا مقبرہ ہے اور فلسطینیوں کا ایک آثاریاتی ور ثہ ہے اور اس کا شمار فلسطینی آثار قدیمہ کے طور پر ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *