اسلام آباد:(اے یو ایس )پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک کے ساتھ اصل ظلم جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا ہے اور اس حکومت کو گرایا جس پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا۔جمعرات کو طلبہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک مرتبہ پھر مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے رہنماو¿ں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ظلم ہے کہ عام آدمی چھوٹی چوری پر جیل میں ہے جب کہ ملک کے بڑے بڑے ڈاکوو¿ں کی جیسے ہی پکڑ دھکڑ شروع ہوتی ہے وہ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سودے بازی کرکے واپس ملک میں آجاتے ہیں۔ انہوں نے پہلے پرویز مشرف اور اب جنرل باجوہ سے سودے بازی کی۔ اور اب ان کے کیسز ختم ہو رہے ہیں۔عمران خان کی جانب سے فوج کے سابق چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر لگائے گئے الزامات پر ان کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ البتہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ عمران خان کے محسن تھے لیکن سابق وزیرِاعظم احسان فراموش نکلے۔
سابق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت گراکر چوروں کو لاکر بٹھا دیا گیا۔ ان سات ماہ میں پاکستان کی معیشت نیچے گر گئی ہے۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مخلوط حکومت اب اپنے تمام کرپشن کیسز ختم کر رہی ہے۔ اسحاق ڈار، سلیمان شہباز، شہباز شریف سب کے کیسز ختم ہوگئے۔ آصف زرداری کے کیسز بھی ختم ہو رہے ہیں اور ان کی بہن فریال تالپور بھی کیسز سے بری ہوگئی ہیں۔عمران خان کے ان الزامات پر حکمران اتحادی جماعتوں کا ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔حکمران اتحاد کا یہ مو قف رہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے معیشت کا دیوالیہ نکال دیا تھا۔ تاہم موجودہ حکومت نے پوری کوشش کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
