UAE, Qatar to restore diplomatic tiesتصویر سوشل میڈیا

دوبئی: ، قطر کی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قطر اور متحدہ عرب امارات نے پیر کے روز سفارتی تعلقات بحال کرنے پررضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

سفارت خانے اور قونصل خانے 19 جون سے دوبارہ کام شروع کرنے والے تھے۔ ٹوئیٹ کے مطابق قطر کا سفارت خانہ ابوظبی میں دوبارہ کھلے گا جواب میں متحدہ عرب امارات بھی دوحہ میں اپنا قونصل خانہ کھولے گا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ تعلقات کی بحالی دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ عرب تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں لوگوں کی امنگوں کو حاصل کرنے کی خواہش کی نمائندگی کرتی ہے۔ یو اے ای سمیت چار ممالک نے جنوری 2021 میں قطر کے خلاف بائیکاٹ ختم کر دیا تھا۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے 5 دسمبر 2022 میں ورلڈ کپ کے دوران بائیکاٹ کے بعد قطر کا پہلا دورہ کیاتھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے دوحہ بین الاقوامی کتاب میلے کے افتتاح میں شرکت کے لیے اپنے سرکاری دورے کے دوران پیر (12جون) کے روز اپنے قطری ہم منصب شیخ عبدالرحمن بن حمد بن جاسم بن حمد الثانی سے ملاقات کی تھی ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں نے مختلف ثقافتی شعبوں میں سعودی عرب اور قطر کے تعاون کو وسعت دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *