Israel fires missiles on border positions inside Syriaتصویر سوشل میڈیا

دمشق: (اے یو ایس )شام میں حکومتی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں دوسری بار شام میں اسرائیل نے اہداف پر حملے کیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح دارالحکومت دمشق اور اس کے دیہی علاقوں کی فضا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔خبروں میں حوالہ دیا کہ حکومت کے فضائی دفاع نے نصف شب کے بعد دارالحکومت کے آس پاس میں اسرائیلی میزائل حملوں کا جواب دیا۔ اہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں شام میں حکومت سے وابستہ میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے قنیطرہ گورنری کے آس پاس کے علاقے میں حملے کیے ہیں مگر بعض ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔بدھ کے روز ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے سے مادی نقصان ہوا۔ایک فوجی بیان میں حکومت کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے کہ آج بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی حملے میں گورنری کے آس پاس کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔قنیطرا اسرائیل کی سرحد کے قریب ملک کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہاں پر ہونے والے مبینہ اسرائیلی حملوں میں غیرمعمولی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ برسوں قبل اسرائیل نے شام میں ایرانی ملیشیاو¿ں اور مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے سینکڑوں فضائی حملے کیے تھے لیکن اس کا اعلان شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ان حملوں میں اکثر دمشق کے آس پاس یا شام عراقی سرحد کے قریب کے علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاو¿ں کی سب سے زیادہ متحرک تعداد موجود ہے۔اسرائیلی حکومتوں نے کئی سال سے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ سرحدوں پر ایرانی ملیشیا، خاص طور پر حزب اللہ کی توسیع کو برداشت نہیں کرے گا کیونکہ تل ابیب کی سلامتی کو اس سے خطرہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *