کیف:(اے یو ایس)اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ہفتے کے روز ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتین سے کریملن میں ملاقات کی جو تین گھنٹے جاری رہی۔ اس کے بعد بینیٹ واپس آئے اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کی۔بینیٹ کے ترجمان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے کچھ دیر قبل روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کی تھی۔ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق معلومات کے مطابق پوتین کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے یوکرین میں جنگ بندی کی کوششوں پر بات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو میں اسرائیلی ثالثی یوکرین کے صدر کی درخواست پر ہوئی۔بعد ازاں بینیٹ نے ماسکو میں پوتین سے ملاقات اور زیلنسکی سے بات کرنے کے بعد جرمنی روانہ ہوگئے۔
ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بینیٹ کی پوتین کے ساتھ ملاقات 3 گھنٹے جاری رہی اور تل ابیب نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ماسکو کے دورے سے قبل امریکہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔اسی دوران اسرائیلی وزارت خارجہ نے روس میں موجود اپنے شہریوں سے فوری طور پر نکل جانے پر زور دیا۔یہ ثالثی اس وقت ہوئی جب کیف نے اعلان کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ پیر کو ہوگا جس کا مقصد جنگ بند کرا ناہے۔ پچھلے دو دوروں کے بعد جو یوکرین- بیلاروس اور یوکرین- ہنگری کی سرحدوں پر منعقد ہوئے تھے۔
تصویر سوشل میڈیا 