A programme regarding women's hygeine organied under the banner of City Education and Charitable Trustتصویر

نئی دہلی:حفظان صحت برائے خواتین کے عنوان سے گذشتہ روز ایک پروگرام سٹی پبلک لائبریری مسجد شاہ گل صدربازار میں منعقد کیاگیا جوکہ خواتین اوران کی مخصوص تکالیف کے متعلق تھا۔ مہمان خصوصی کے طور پر وارڈ نمبر72اور وارڈ نمبر81کونسلر محترمہ اوشا شرما اور محترمہ شمیم بانو قریشی نے حصہ لیا۔خواتین اوران کے جنسی تحفظ کے متعلق آگاہی پروگرام چلانے والی محترمہ فرحین ناز نے بطور خاص شرکت کی۔خاطر خواہ خواتین کی موجودگی سے اس پروگرام اور اس کے مسیج کو عام کیا۔پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے خوشی ظہیر اور عاصیہ شہزان نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

پروگرام میں ڈاکٹر نصرت نے بھی حصہ لیا اور ڈاکٹر نصرت نے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دےئے۔خواتین کے خاص امراض اوران کی ماہواری سے متعلق بات کرتے ہوئے فرحین ناز نے بہت سی باتیں موجود خواتین کے سامنے رکھیں اور اپنے ایک گھنٹہ کے سیشن میں بہت ساری باتوں سے خواتین کو آگاہ کیا۔اوشا شرما نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ اس طرح کے پروگرام میں شامل ہوئی ہیں اورانہیں یہ پروگرام بہت پسند آیا جس سے ان کے ماضی کی یادیں تازہ کردیں۔ اس پروگرام نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ وہ اپنے یہاں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کریںگی۔محترمہ شمیم بانو قریشی نے صفائی کو لے کر خواتین کو بہت سی باتیں سمجھائیں اوران سے وعدہ لیا کہ گھر کا کچرا صبح وشام جب ایم سی ڈی کے ملازمین آتے ہیں تو وہ ان ملازمین کو ہی دیں اور گلی اور سڑکوں پر نہ ڈالیں۔

لائبہ ناصر نے کچھ فوٹوز اور کلپ کے ذریعہ سٹی ایجوکیشن اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ اورلائبریری کے وجود میں آنے تک ساری کوششوں اور محنت لوگوں کے سامنے رکھیں، ساتھ ہی صفائی اور سڑکوں گلیوں کے حالات کا ذکر کیا۔قبل ازیںافتتاحی خطبہ دیتے ہوئے خوشی ظہیر نے قرآن اور سنت کے احکامات کے بارے میں خواتین کو بتایا اور اس پر عمل پیرا ہونے کو کہا۔اس موقع پرسی سی اے سی ٹی کے صدر شریف الدین قریشی ،جنرل سکریٹری محمد جاوید،جوائنٹ سکریٹریز محمد رضوان قریشی،محمد نسیم، نوید قریشی،اخلاق قریشی،نائب صدراقبال( پریس والے) کے علاوہ محترمہ اوشاشرما اور محترمہ شمیم بانوقریشی کے شوہرسنجے شرما وغیرہ موجود تھے۔ جبکہ خواتین کی ٹیم میں فرناز،روبی،خوشی ظہیر،لائبہ ناصر،عافیہ شہزان،ممتاز، عائشہ،مدیحہ،شمائلہ موسیٰ،زرتاب کے علاوہ بہت سی خواتین نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *