ریاض: مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنے والے حج سیزن کے دوران تقریباً 7,700 طے شدہ پروازیں دنیا بھر سے مسلم عازمین حج کو سعودی عرب اور وہاں سے واپس لے کر جائیں گی۔ ان پروازوں میں ،جنہیں مملکت کے چھ ہوائی اڈوں پر اترنا ہے،تقریباً 1.7 ملین نشستیں حاجیوں کے لیے مخصوص ہیں۔
عربی روزنامہ اوکاز کے مطابق ان پروازوں کے لیے جدہ کا کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، مدینہ منورہ میں پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ، طائف ایئرپورٹ، ینبو میں پرنس عبدالمحسن ایئرپورٹ، ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ اور دمام میں کنگ فہد ایئرپورٹ مخصوص ہیں۔ ہندوستان، افغانستان، ملیشیا اور بنگلہ دیش سے عازمین کو لے کر پہلی پرواز اتوار کو سعودی عرب پہنچی۔
اسلام میں حج ایک فرض مذہبی فریضہ ہے جو مسلمان جسمانی اور مالی طور پر استطاعت رکھتے ہیں انہیں اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار حج کی ادائیگی لازمی ہے۔ اس سال حج ، جس کا آغاز اور 26 جون کو ہوگا ، کوویڈ 19- کی کسی پابندی کے بغیر ہو رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں عازمین سعودی عرب جا رہے ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا