ترانا: البانیہ نے اس موسم گرما میں حکومت کے خلاف سائبر اٹیک کرنے پر ایران سے سفارتی تعلقات منقطع ر یے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے اپنے ناٹو اتحادی کو نشانہ بنانے پر ایران کا احتساب کرنے کا عہد کیا ہے۔ ایران اور البانیہ کے درمیان برسوں سے عداوت چلی آرہی ہے کیونکہ البانیہ نے ایرانی حکومتی نظام کی ایک مخالف تنظیم مجاہدین خلق کو اپنے یہاں سے سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ وہاں اس کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔
البانیہ کے وزیر اعظم ایدی راما نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے عوامی خدمات مفلوج کرنے اور حکومتی نظام سے برقیاتی مواصلات اور اعداد و شمار چوری کرنے کے لیے 15جولائی کو البانیائی اداروں کو ہدف بنا کرسائبر اٹیک کیا تھا۔یہ پہلا موقع ہے کہ البانیہ نے مبینہ حملے کا ذکر کیا اور وزیر اعظم کو یہ اعلان کرنا پڑا کہ ایرانی سائبر اٹیک کے باعث ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے گئے ہیں۔رامام نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ وزارتی کونسل نے اسلامی جمہوریہ ایران سے فی الفور تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔