Antony Blinken set to travel to China for talks in coming weeksتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ، جنہوں نے ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کے حوالے سے طے شدہ دورہ منسوخ کردیا تھا اب کے کئی ماہ بعد بڑھتی کشیدگی کے درمیان آئندہ چند ہفتوں میں بات چیت کے لیے چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تاہم اس اہلکار نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دورہ کس وقت کیا جائے گا۔ محکمہ خارجہ نے بھی ایسے کسی کسی منصوبے کی تصدیق نہیں کی۔

نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ فی الحال ہمارے پاس وزیر خارجہ کے سی سفر کے حوالے سے معلومات نہیں ہیں کہ ہم اس کا اعلان کر سکیں۔ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جب حالات اجازت دیں گے تو عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کا پروگرام دوبارہ طے کر لیا جائے گا۔ اس دورے کے منصوبے کی خبرر سب سے پہلے جاری کی تھی۔ بلنکن نے فروری میں جب امریکہ نے یہ کہا کہ اس نے چین کے ایک جاسوس غبارے کو امریکہ کے اوپر پرواز کرتے دیکھا ہے چین کا دورہ کا پروگرام منسوخ کر دیا تھا۔ اس غبارے کو بالآخر امریکی فوجی لڑاکا طیارے نے اس وقت مار گرایا جب یہ جنوبی کیرولائنا کے ساحل پر منڈلا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے چین کے غیر ملکی امور کے مرکزی کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی کو بتایا تھا کہ ان کے دورے کے موقع پر پیش آنے والا جاسوس غبارے کی پرواز کا واقعہ چین کی طرف سے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل تھا تاہم وہ اس دورے کا عزم کیے ہیںاور جیسے ہی حالات اس کی اجازت دیں گے وہ دورہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *