Bangladesh shuts schools, cuts power in longest heatwave in decadesتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش شدید گرمی اور لوو¿ں کے جھکڑوں کے پیش نظر کم و بیش تمام اسکول و کالج بند کر دیے گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق ملک میں نصف صدی میں پڑنے والی اب تک کی سب سے شدید گرمی کے باعث ہزاروں اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔ گرمی سے بے حال لوگوں کی بجلی کی بڑے پیمانے پر کٹوتی سے حالت اور بھی غیر ہو گئی ہے۔ شدید جھلسا دینے والی شدید گرمی اور اس پر بجلی کی بڑے پیمانے پر کٹوتی نے مقامی لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔ ملک کے دارالحکومت ڈھاکہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے ایک سینئر اہلکار بزل الرشید نے کہا کہ ہم نے 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد سے اتنی شدید گرمی کی لہر کبھی نہیں دیکھی۔حکومت کو گرمی کے پیش نظر ہزار وں پرائمری اسکول بند کر دینے پر مجبور ہونا پڑا اور بجلی کی پیداوار میں زبردست کمی واقع ہو گئی کیونکہ ایئر کنڈیشنرز اور پنکھوں کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پیر (5 جون) کو ملک کو اپنے سب سے بڑے پاور پلانٹ کو بند رکھنے پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ حکومت اس کو چالو رکھنے کے لیے ایندھن فراہم کرنے کے لیے کوئلہ خریدنے سے قاصر تھی۔ پچھلے سال امریکی ڈالر کے مقابلے میں بنگلہ دیشی ٹکا کی قدر میں گراوٹ آجانے کے باعث ایندھن کی درآمدات کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *