Arab parliament condemns Israeli attacks on Al-Aqsaتصویر سوشل میڈیا

ریاض: (اے یو ایس ) عرب لیگ کے قانون ساز ادارے عرب پارلیمنٹ نے قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں اور اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے ممبران کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے اجازت دینے کی شدید مذمت کی۔عرب پارلیمنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اس کی حدود میں اسرائیلی پرچم لہرانے کے واقعات سے کشیدگی کی چنگاریوں کو ہوا ملے گی جس سے خطے میں امن واستحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

عرب پارلیمنٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے اشتعال انگیز اور مداخلت پر مبنی کارروائیاں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں۔ عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسرائیلی خلاف ورزیوں پر پابندی یقینی بنائے ورنہ خطے کی صورتحال بہت بگڑ جائے گی۔واضح ہو کہ اتوار کے روزاسرائیلی قوم پرستوں اور فوجیوں نے الالقصیٰ پر دھاوا بول کر وہاں موجود فلسطینیوں پر حملے کیے ۔ اور اس دوران وہ اسلام دشمن نعرے لگاتے رہے۔ علاوہ ازیں عرب مردہ باد اور شیریں ابو عاقلہ مر گئی جیسے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *