اسلام آباد:(اے یو ایس ) نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر ( این ایف آر سی سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 پروازوں میں 70 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا، مجموعی طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4424 پھنسے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔مےڈےا کے مطابق این ایف آر سی سی کی جانب سے کہا گیا کہ 6ہزار 579کلو میٹر سڑکیں ، 246پلوں اور 173 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ، آرمی ہیلی کاپٹرز نے 485 پروازوں سے امدادی کارروائیاں کیں، 24گھنٹے میں 22 پروازوں کے ذریعہ سیلاب متاثرین تک 29.9 ٹن ریلیف پہنچائی گئیں، اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4424 پھنسے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔
مجموعی طور پر 45 لاکھ 97 ہزار 569 مختلف ادویات جمع کی جا چکی ہیں۔این ایف آر سی سی کے مطابق 6ہزار 855 ٹن خوردنی اشیا اور 1203 ٹن غذائی اشیا جمع کی جا چکی ہیں ، 6ہزار 452 ٹن خوراک اور 165 غذائی اشیا تقسیم کی گئی ہیں۔ اب تک 43 لاکھ 30 ہزار 611 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔ این ایف آر سی سی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 250 سے زائد میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں ، پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف سینٹر، 6 سینٹرل پوائنٹس، 2 ٹینٹ شہر خدمت میں مصروف ہیں۔
پاک بحریہ کے 56 میڈیکل کیمپس میں 38 ہزار 496 مریضوں کا علاج ہوا ہے۔ سی 130 طیاروں کی 90 اور ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کی 92 پروازیں کی گئی ہیں ، پاک فضائیہ کے اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز کی بھی 54 پروازیں ہوئی ہیں۔ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 1521 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔