At least 16 dead following nitrate gas inhalation in South Africaتصویر سوشل میڈیا

جوہانسبرگ: جوہانسبرگ کے مشرق میں بوکسبرگ میں بدھ کی رات ایک غیر سرکاری بستی میں مشتبہ گیس کے پھیل جانے اور سانس کے ذریعہ جسم میں داخل ہو جانے سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری طور پر بھی ان ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہنگامی خدمات کے عہدیداران کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا تعلق علاقے میں سونے کی غیر قانونی کان کنی سے ہوسکتا ہے۔ سونے کی غیر قانونی کان کن اکثر لاوارث کان کے شافٹس سے مسروقہ مٹی سے سونا نکالنے کے لیے نائٹرک آکسائیڈ گیس کا استعمال کرتے ہیں۔

ایک ہنگامی خدمات کے اہلکار نے کہا کہ بوکسبرگ کے گنجان آباد بستی اینجلو میں مزید ممکنہ لاشوں کے لیے تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران جائے وقوعہ سے ایک گیس سلنڈر برآمد ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *