اوٹاوا: کناڈا، برطانیہ، سویڈن اور یوکرین نے 2020 میں ایران کی فضائی حدود میں مار گرائے گئے یوکرین ایر لائنز کے طیارے کے ہلاک مسافروں کے لواحقین کے معاوضے کے لیے بین الاقوامی عدالت سے رجوع کیا ہے۔عدالت نے بدھ کے روز کہا کہ ان چاروں مدعیان نے الزام لگایا کہ ایران نے شہری ہوا بازی معاہدے میں مذکورذمہ داریوں کی ایک سیریز کی خلاف ورزی کی ہے۔
واضح ہو کہ 8 جنوری 2020 کو یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز 752 کو تہران سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی جبکہ وہ ابھی ایرانی فضا میں ہی تھا زمین سے فضا میں مار کرنے والے دو میزائلوں سے مار گرایا گیاتھا۔ اس سانحہ میں ہلاک ہونے والے 176 افراد میں کناڈا کے 55 شہری اور 30 مستقل رہائشی شامل تھے۔
کناڈا اسی وقت سے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس ضمن میں مکمل، شفاف اور معتبر وضاحت فراہم کرے۔
تصویر سوشل میڈیا