ممبئی: مہاراشٹر کے پونے شہر میں ایک کیمیکل پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حکام نے اس واقعے میں کمپنی کے 18 ملازمین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔پونے میں ایک کمپنی کے سینیٹائزر مینوفیکچرنگ یونٹ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
محکمہ فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ آگ کے وقت 37 ملازمین ، جن میں 15خواتین ہیں،یونٹ کے اندر کام کر رہے تھے۔ 20 کارکنوں کو بچایا گیا ہے۔ اب تک 18 افراد کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔حکومتی عہدیداروں کے مطابق آگ پونے شہر کے مضافات میں مولشی تحصیل کے ایم آئی ڈی سی علاقہ میں واقع ایس وی ایس ایکوا ٹیکنالوجی نام کی اس کمپنی میں لگی ہے جو دیگر کیمیکلز کےساتھ کلورین ڈائی آکسائڈ تیار کرتی ہے ۔
تمام لاشیں جو بری طرح مسخ ہو چکی ہیں پوسٹمارٹم کے لیے سرکاری اسپتال ساسون جنرل ہاسپٹل منتقل کر دی گئیں۔لاشیں اس قدر مسخ ہو گئی تھیں کہ ان کی شناخت ڈی این اے کے بغیر نہیں کی جاسکتی۔