At least 7 dead, 23 injured after bus falls off viaduct in Türkiye's Karsتصویر سوشل میڈیا

انقرہ:کارس کے گورنر سے جاری ایک بیان کے مطابق مشرقی کارس جانے والی ایک مسافر بس پھسل کر کھائی میں جا گری جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ انادولو ایجنسی ( اے اے ) کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی شکارایرزورم اور کارس ہائی وے پر واقع سرکارمس ضلع میں کراکرت گاؤں کے قریب ویاڈکٹ سے گزرنے کے بعدسڑک سے پھسل کر50میٹر نیچے کھائی میں گر گئی۔

حادثہ صبح کے اوقات میں پیش آیا جس کے بعد ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے قومی طبی امدادی ٹیمیں اور فائر عملہ، کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعہ قریبی اسپتالوں میں پہنچادیاگیا۔ ایک شدید زخمی شخص کو ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر سے، جو ہائی وے پر اترا ، ایرزورم پہنچایا۔

کارس کے گورنر کے دفتر نے تصدیق کی کہ مقامی وقت کے مطابق یہ حادثہ صبح 8بج کر50 منٹ پر پیش آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہمارے شہر کے سرکا مس ضلع کے کاراکورت مقام پر مسافر بس راستے میں ڈھلان سے گذر رہی تھی کہ کھائی میں جا گری جس میں ہمارے سات شہری ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو سرکامس ا سٹیٹ اسپتال، کافکاس یونیورسٹی اسپتال اور ہوراسن ا سٹیٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *