Bangladesh Air Force chief meets COAS Gen Naravaneتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل شیخ عبدالحنان نے ہندعستان کے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن، ایم او ڈی کے آئی ایچ کیونے ٹویٹ کیا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں، بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ شیخ عبدالحنان نے پیر کو اپنے ہندوستانی ہم منصب ائیر چیف مارشل وی آر چودھری سے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بتادیں کہ حال ہی میں ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند 50ویں وجے دیوس کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر گئے تھے۔ یہ دورہ 1971 کی بنگلہ دیش کی آزادی کی جدوجہد کے دوران دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ قربانی کی 50 ویں سالگرہ کے پیش نظر تاریخی اہمیت کا حامل تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *