Before crucial trip to Russia, French President Emmanuel Macron talks to US President Joe Bidenتصویر سوشل میڈیا

پیرس:(اے یوایس)فرانس کے صدر ایمونوئل میکراں نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن سے یوکرین کے تنازع پر بات چیت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے روس کی جانب سے یوکرین کے بارڈر پر فوجی تنصیبات کے ردعمل میں ٹکراؤسے بچنے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ماسکو روانگی سے قبل فرانسیسی صد رنے پیر کو جو بائیڈن سے بات چیت کے حوالے سے بتایا کہ 40 منٹ پر مشتمل ٹیلی فون کال باہمی تعاون کی ایک کوشش کا حصہ تھی۔ وہ پیر کو ماسکو پہنچیں گے جبکہ منگل کو یوکرین کے شہر کیف جائیں گے جہاں وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔ فرانسیسی صدر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ صورت حال کی شدت میں کمی لانے کے لیے جا رہے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کریملن نے مغرب کی طرف جھکاؤ رکھنے والے یوکرین کی سرحد کے قریب ایک لاکھ 10 ہزار فوجی تعینات کیے ہیں لیکن انٹیلی جنس رپورٹس سے یہ طے نہیں ہو سکا ہے کہ صدر پوتیننے واقعی حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتے کے اواخر میں میکراں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ناٹو کے سربراہ جینز سٹولن برگ اور بالٹک ریاستوں کے رہنماؤں سے بھی بات کی۔

میکراں اور جو بائیڈن کے درمیان ہفتے کے آغاز میں بھی بات ہوئی تھی، جس میں روس کی کسی بھی کارروائی پر ایک دوسرے سے تعاون اور یوکرین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *