Biden accuses Putin of committing a 'genocide' in Ukraineتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے نہایت سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پو تین پر یوکرین میں “نسل کشی” کرنے کا الزام لگایا ہے۔ریاست آئیووا کے دورے کے دوران انہوں نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے خاندانی بجٹ یا ان کی اپنی گاڑیوں میں تیل بھرنے کا تعلق نصف دنیا سے دور ایک ڈکٹیٹر کے اس فیصلے پر نہیں ہونا چاہے جس کے تحت وہ کسی دوسرے ملک پر حملہ کردے اور وہاں نسل کشی کرے۔

بائیڈن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روس کے اقدامات کو نسل کشی کے طور پر بیان کرنے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ولادمیر پوتین یوکرین کے باشندوں کے ذہن سے ایک یوکرینی ہونے کا خیال بھی نوچ پھینکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بائیڈن نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسے نسل کشی اس لیے کہا کیوں کہ پوتین کے اقدامات سے مزید واضح ہو گیا ہے کہ پوتین یوکرینی ہونے کی سوچ تک کو ذہن سے کھرچ دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ثبوت بڑھتے جا رہے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ ہم وکلا کو بین الاقوامی سطح پر فیصلہ کرنے دیں گے کہ آیا یہ نسل کشی ہے لیکن مجھے یقینی طور پر ایسا ہی لگتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *