Biden evacuated after plane entered airspace near beach homeتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس )امریکی سراغرساں ادارے کے مطابق ریاست ڈیلاوئیر میں تعطیلات گذار رہے امریکی صدر جو بائیڈن کو اس وقت ایک محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا جب ایک چھوٹا نجی جہاز ان کی اس رہائش گاہ کے قریب جہاں وہ اپنے کنبہ کے ساتھ تعطیلات گذارنے اقامت پذیر تھے، غلطی سے فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔

وہائٹ ہاؤس اور سیکرٹ سروس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر اور خاتون اول کو فوری طور پر وہاں سے ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔ تاہم مزید کہا کہ یہ جہاز غلطی سے امریکی صدر کے گھر کی حدود میں داخل ہو گیا تھا اور ان کے اور ان کے اہل خانہ کو کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے۔

اصل صورتحال کا علم ہونے کے بعد امریکی صدر کو دوبارہ ان کے گھر بھیج دیا گیا تھا۔امریکی صدر کی حفاظت کی ذمہ دار سیکریٹ سروس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جہاز کو فوری طور پر فضائی حدود سے نکال لیا گیا تھا۔ ایجنسی کے مطابق پائلٹ سے تفتیش کی جائیں گی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ جہاز کا پائلٹ اپنے مقرر کردہ ریڈیو چینل پر موجود نہیں تھا اور وہ فضائی سفر کے لئے متعین کردہ اصول و قوائد کی پیروی بھی نہیں کر رہا تھا۔امریکی صدر کے پروٹوکول کے مطابق ان کی رہائش کے گرد 30 میل کا محدود زون ہے جس کے اندر 10 میل گھیرے کا ایک نو فلائی زون ہوتا ہے تاکہ صدر کی حفاظت کا خیال رکھا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *