واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں مہاجرین کی تعداد کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے 2023 کے بجٹ میں مہاجرین کی تعداد کو 125,000 تک محدود کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ مہاجرین کے حامی صدر پر تعداد بڑھانے کے لیے دبا و¿ ڈال رہے ہیں۔ پناہ گزینوں کے وکیل بائیڈن انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ امریکی پناہ گزینوں کے داخلہ پروگرام کو بحال کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔
سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس پروگرام کے تحت سخت کٹوتیاں کی تھیں جس سے ملک میں آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں کمی آئی تھی۔ اگست میں ہوئی حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، بائیڈن نے اس سال اس تعداد کو چار گنا بڑھا دیا ہے،لیکن اس بجٹ سال میں اب تک 20,000 سے کم پناہ گزینوں کو ہی داخلہ دیا گیا ہے۔ موجودہ بجٹ کا سال 30 ستمبر کو ختم ہو رہا ہے۔ لوتھرن امیگریشن اینڈ ریفیوجی سروس کے سربراہ کرس اومارا وگناراجا نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کو اقوام متحدہ کی 100 ملین نقل مکانی کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی مہاجرین کے پروگرام میں اصلاحات کے لیے کام کرنا چاہیے۔
تصویر سوشل میڈیا 