Biden says Russia is considering using chemical, biological weapons in Ukraineتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن🙁 اے یو ایس ) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کاروبار سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران انتباہ دیا کہ روس کا یہ دعویٰکہ یوکرین کے دارالخلافہ کیف میں حیاتیاتی اور کیمیاوی ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے در اصل اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ روسی صدر ولادی میر پوتین ممکنہ طور پر ایسے ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہ خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ یوکرین کے پاس ملک میں حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار موجود ہیں۔ جو اس جانب ایک واضح اشارہ ہے کہ صدر پوتین ان دونوں اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پیر کے روز روس کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ کے سفیر جان سولیوین کو طلب کر کے بتایا کہ صدر ولادی میر پوتین کے متعلق صدر جو بائیڈن کے تبصرے ناقابل قبول ہیں، جس کا بظاہر اشارہ صدر بائیڈن کے اس بیان کی طرف تھا جس میں انہوں نے روسی رہنما کو جنگی مجرم قرار دیا تھا۔دریں اثنا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے او ایچ سی ایچ آر نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے سینکڑوں عام شہری ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

ادارے کی پیر کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 925 ہے جب کہ 1496 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔عالمی اداے نے کہا ہے کہ زیادہ تر عام شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ دھماکہ خیز ہتھیاروں کا استعمال ہے جس سے ایک بڑا علاقہ متاثر ہوا، اس کے ساتھ ساتھ توپ خانے سے شدید گولہ باری، میزائلوں کا استعمال اور فضائی حملے بھی ان جانی نقصانات کا سبب بنے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *