Blinken and new Pak FM Bilawal reiterate the desire to strengthen broad-based bilateral relationshipتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس )امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے اور انہیں بطور وزیرخارجہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان میں استحکا م اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں امریکہ اور پاکستان کے پختہ عزم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تغیر، توانائی، صحت اور تعلیم پر جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک گفتگو کو ایک ٹویٹ میں بیان کیا ہے۔پاکستان کے نئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں انٹونی بلنکن کی طرف سے ٹیلی فون کال کی تصدیق کی ہے اور اس ٹویٹ میں امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر (اینٹنی بلنکن کی طرف سے) پر جوش مبارکباد پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماوں نے باہمی مفاد اور احترم پر مبنی وسیع تر تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، اور امن، ترقی اور سیکیورٹی کے امور پر مل کر آئندہ کی راہیں تلاش کرنے پر گفتگو کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *