Canada bans TikTok on government devicesتصویر سوشل میڈیا

اوٹاوا،(اے یوایس)کینیڈا نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔ کینیڈا حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے استعمال سے پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لیے ناقابل قبول خطرات ہیں۔کینیڈا کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ چیف انفارمیشن آفیسر کے جائزے کے بعد کیا گیا۔

دوسری جانب ٹک ٹاک ترجمان نے کینیڈا کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں وائٹ ہاو¿س نے ٹک ٹاک پر پابندی کے نفاذ کے لیے وفاقی ایجنسیوں کو 30 دن کا وقت دے دیا ہے۔سرکاری ایجنسیوں کے پاس وفاقی آلات اور سسٹمز سے ٹک ٹاک کو حذف کرنے کے لیے 30 دن کا وقت ہے۔اس سے قبل یورپی کمیشن بھی چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *