CDS Gen Rawat's chopper crash: Tri-Services probe rules out sabotageتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:ہندوستانی فضائیہ نے کہا ہے کہ ٹرائی سروسز کورٹ آف انکوائری نے 8 دسمبر 2021 کو پیش آنے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں اپنی ابتدائی نتائج کی رپورٹ پیش کر دی ۔

رپورٹ میں جو فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری اور ایئرمارشل منویندر سنگھ کی قیادت میں انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پیش کی گئی ، کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرکو یہ حادثہ موسم میں غیر متوقع تبدیلی کے باعث بادلوں میں داخل ہونے کے باعث پیش آیا۔ بادلوں میں پھنس جانے کی وجہ سے، پائلٹ کو مقامی طور پر بے ترتیبی کا سامنا کرنا پڑا۔

تحقیقاتی ٹیم نے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا اور تمام دستیاب گواہوں سے پوچھ گچھ کی تاکہ حادثے کی ممکنہ وجہ معلوم کی جا سکے۔ کورٹ آف انکوائری نے حادثے کی ہمہ پہلو تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس میں کسی بھی قسم کی تکینیکی یا میکانکی خرابی، تخریب کاری یا غفلت کاکوئی عمل دخل نہیں ہے بلکہ یہ حادثہ تمل ناڈو کی وادی میں موسم میں اچانک تبدیلی سے بادلوں کے ہیلی کاپٹر میں داخل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں پائلٹ اپنے مقررہ راستوں سے بھٹک گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *