China lashes Washington over Quad, North Koreaتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: چین کے اعلیٰ سفارت کار نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکی-یورپی ناٹو فوجی اتحاد کا ایشیائی ورژن بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور کہا کہ یہ بائیڈن انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے۔ چین کے اعلی سفارت کار، وانگ یی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ مشرقی ایشیا اور بحر ہند کے بارے میں امریکی پالیسی اور جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان کے ساتھ فوجی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششیں ایک ایسی تباہی ہے جو علاقائی امن اور استحکام کو متاثر کرتی ہے۔چین نے بات چیت اور قومی خودمختاری کے احترام پر زور دے کر روس-یوکرین جنگ سے خود کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔اس نے روس کے سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھنے میں ناکامی کے لیے امریکہ کو اس تنازعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کواڈ چار ممالک، ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کا مشترکہ گروپ ہے۔

وانگ نے کہا کہ امریکہ علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے بہانے ایک جغرفیائی سیاسی سازش رچ رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ چین کو دبانے کے لیے امریکی اتحادیوں کو منظم کر رہا ہے۔انڈو پیسیفک حکمت عملی کا اصل مقصد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن ( ناٹو) کا ہند پیسیفک تصور بنانا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے بھی یوکرین پر اپنے حملے کی ایک وجہ مغربی اتحاد میں توسیع کو بتایا ہے۔ وانگ نے کہا،امریکہ اب بھی چین کے ساتھ بھرپور طریقے سے مقابلہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا، چین کے بنیادی مفادات پر حملے اور دھمکیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے بائیڈن انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ رہنما کم جونگ ان کی حکومت کے مثبت اقدامات کا جواب دینے میں ناکام رہی، جن کا مقصد مذاکرات کو فروغ دینا تھا۔ وانگ نے امریکہ سے شمالی کوریا کے جائز سیکورٹی خدشات کو دور کرنے اور اعتماد پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن اس نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ چین تعمیری کردار ادا کرنے اور اس سمت میں کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *