بیجنگ: چین نے پاکستان کی خانگی انسداد دہشت گردی کے مالی تعاون نظام کو مستحکم کرنے کے لیے واضح طور پر نظر آنے والی پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے چین نے کہابین الاقوامی برادری کو اس ضمن میں پاکستان کی سیاسی امنگ اور عملی کوششوں کو تسلیم اور حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے یہ بات بیجنگ میں فنانشیل ایکشن ٹاک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے مشترکہ گروپ کے اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والی پاکستان کی نیشنل ایکشن پلان رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔
ایک اعلیٰ سطحی وفد نے، جس کی قیادت وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کی، ایف اے ٹی ایف کے 21جنوری سے بیجنگ میں شروع ہونے والے سر روزہ اجلاس کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کیے گئے پاکستان کے عملی اقدام کی رپورٹ پیش کی۔
ترجمان نے زمید کہا کہ پاکستان نے گھریلو دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے نسدا دہشت گردی مالی تعاون نظام کو مضبوط بنانے کے لیے زبردست کوششیں کی ہیں۔
جو روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔اس اجلاس میں شرکت کرنے والاپاکستانی وفد قومی انسداد دہشت گردی مختار (ناکٹا)وزارت خارجہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کسٹمز، وزارت اخلہ اور فنانشیل مانیٹرنگ یونٹ کے نمائندوں پر مشتمل تھا۔