Chinese engineers shifted to Islamabad in July amid security threat from TTPتصویر سوشل میڈیا

پشاور : (اے این آئی):، ڈان کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سے درپیش سیکورٹی خطرات کے پیش نظر چینی انجینئروں کو 22جولائی کو خیبر پختونخوا سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیاتھا۔سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ موسم گرما میں ملاکنڈ ڈویژن میں ٹی ٹی پی کے دوبارہ سر اٹھانے کی وجہ سے خیبر پختون خوامیں ضلع سوات کے علاقے گورکن متلٹن اور دوسراضلع شانگلہ کے علاقے کوروڑہ میں (11.8 میگاواٹ) دو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام کئی مہینوں تک معطل رہا۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق یہ انجینئر 5 جولائی 2022 سے اسلام آباد میں بیکار بیٹھے ہیںڈان کو دستیاب دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ 5 جولائی 2022کو ضلع میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے سوات کے ضلع پولیس افسر نے اس پر کام کرنے والے چینی انجینئروں کو وہاں سے منتقل کرنے کا حکم دینے کے باعث گورکن میٹلٹن پراجیکٹ پر کام رک گیا تھا۔ ایک اور دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی انجینئرز کو سیکورٹی خطرات کے پیش نظر کروڑہ پروجیکٹ کی ڈیڈ لائن سے بمشکل ایک ماہ قبل س پراجکٹ پر کام پچھلے سال 20 مئی سے روک دیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *