Convergence in Indo-Pacific gave new momentum to India-US strategic partnership: Indian envoy Taranjit Sandhuتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مستقل طور پر مضبوط ہوئے ہیں اور ہند بحرالکاہل کے خطہ میں دونوں ممالک کے ایک ساتھ آنے سے دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی تحریک ملی ہے۔ سندھو نے یہ ریمارکس ہفتہ کو کولمبیا یونیورسٹی کے سکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز میں ‘انڈیا ایٹ 75’ کانفرنس سے خطاب کے دوران کہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان مسلسل رابطے اور وزارتی اور اعلیٰ سطح پر جاری مشاورت نے تعلقات کو ایک مجموعی سمت فراہم کی ہے۔ سندھو نے کہا، ہم اپنے لیڈروں کے ویڑن کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے دوطرفہ تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *