Russian President Putin expresses condolences to families of Gujrat's Morbi bridge collapse victimsتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: روس کے صدر ولامیر پوتین اور نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا اور یو کے ہائی کمشنر متعین ہندوستان ایلکس ایلس نے گجرات کے شہر موربی میں پل گرنے کے سانحہ کے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔پوتین نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کے نام اپنے پیغام تعزیت میں لکھا کہ ریاست گجرات میں پل گرنے کے سانحہ پر ہماری تعزیت قبول فرمائیں اور ہلاک شدگان کے پسماندگان کو ہماری جانب سے ہمدردی کا اظہار کرتے وئے انہیں بتائیں کہ ان کے اس غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

دیوبا نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا کہ موربی میں پل گرنے کے سانحہ پر وہ بہت رنجیدہ و غمزدہ ہیں۔ ہم حکومت ہند اور وہاں کے عوام سے قیمتی جانوں کی زیاں پر تہہ دل سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔ہم غمزدہ خاندانوں کے حق میں دعا گو ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر متعین نئی دہلی ایلکس نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ وہ گجرات میں پل گرنے اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں پر بہت رنجیدہ ہیں۔

واضح ہو کہ پل گرنے کے اس حادثہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 141ہو گئی ہے۔مزید لاشوں کا سلسلہ ملنا جاری ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ایک صدی سے زیادہ قدیم اس پل کو مرمت کو اور تزئین کاری کے بعد5روز قبل ہی دوبارہ کھولا گیا تھا اور لوگ اس پل پر جمع ہوکر جشن منا رہے تھے کہ بل کو تھامے ہوئے تاریں ٹوٹ گئیں اور حادثہ پیش آگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *