Daesh commander Mustafa Shaban Abu Darrah killed in Egyptتصویر سوشل میڈیا

قاہرہ :(اے یو ایس ) مصری حکام کی جانب سے سینا کے علاقے کو داعش تنظیم کی باقیات سے پاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کارروائی میں سینا کے قبائلی اتحاد کی معاونت سے دو دیہات المطلہ اور الحسینیات کو صاف کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ داعش کے کمانڈروں کو ختم کرنے اور ان کے اڈوں پر چھاپوں کا عمل جاری ہے۔

قبائلی ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مذکورہ دونوں دیہات میں مصری فوج کے ساتھ کارروائیوں میں علاقے میں داعش کا سب سے خطر ناک کمانڈر مصطفی شعبان ابو دراع ہلاک کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں داعش کے دو دیگر کمانڈروں کو بھی اس وقت موت کی نیند سلا دیا گیا جب وہ المطلہ گاؤں کی سمت فرار کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ داعش تنظیم کی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے خود کو قبائلی افراد کے حوالے کر دیا۔ اس دوران میں داعش کی جانب سے متعدد گھروں ، راستوں اور کھیتوں میں نصب کیے گئے دھماکا خیز آلات اور بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔مصری فوج نے فروری 2018 میں سیناءمیں تکفیری جماعتوں کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔ یہ آپریشن سینا کے وسطی اور شمالی علاقوں کے علاوہ اطراف میں دیگر علاقوں میں بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *