Death toll in devastating Pakistan floods crosses 1,300 markتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یوایس ) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کو پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں، بخار اور نزلہ زکام سے بچانے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے 20 سے زائد اضلاع میں 1200 سے زائد میڈیکل ریلیف کیمپس لگائے جارہے ہیں۔اےک رپورٹ کے مطابق نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈینیشن سینٹر(این ایف آر سی سی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رات گئے سیلاب سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 12 بچے شامل ہیں یوں جون سے لے کر اب تک ہلاکتوں کیتعدا1300سے پار ہوگئی ہے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ان میڈیکل کیمپس میں بنیادی طبی امداد، ادویات، بچوں کے لیے ویکسینیشن کی سہولت، وائرس اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں (ڈائریا، بخار) کے علاج کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے جبکہ جلد کے امراض، آنکھوں کے افیکشن اور ڈائریا کے علاج کے لیے ادویات فراہم کی جائیں گی۔یہ کیمپ بلوچستان کے 6 اضلاع (جعفر آباد، نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، بولان، موسیٰ خیل اور ہرنائی)، خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع ( ڈیرہ اسمٰعیل خان، پشاور، ٹانک، نوشہرہ، چارسدہ، سوات، شانگلہ)، پنجاب کے 2 اضلاع (ڈیرہ غازی خان اور راجن پور)، سندھ کے 6 اضلاع (قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، دادو، نوشہرہ فیروز، سانگھڑ، بدین، شکارپور، اور کشمور) میں قائم کیے جائیں گے۔

وزیرصحت کا کہنا تھا کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل اور آغا خان یونیورسٹی کے تعاون سے قائم کیے جانے والے کیمپوں کا بنیادی مقصد سیلاب زدگان کو طبی امداد فراہم کرنا ہے۔وزارت صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے ڈان کو بتایا کہ صوبائی نظام صحت کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہم نے سیلاب زدگان کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسلام ا?باد سے میڈیکل ٹیمیں بھیج دی ہیں۔این ایف آر سی سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے 25 اموات اور 11 افراد زخمی ہوئے، مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 2 سو 90 ہوگئی ہے جن میں 450 سے زائد بچے شامل ہیں۔مون سون بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں تباہی اور شدید نقصان ہوا، ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ زیر آب آگیا جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔سیلاب سے سب سے زیادہ دیہی علاقوں کے غریب عوام متاثر ہوئے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے گھر، مویشی، فصلیں، زندگی کی تمام جمع پونجی پانی میں بہتے ہوئے دیکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *